• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلسے کیلئے وزیرِ اعلیٰ کے پی سے پیسے لینے کے بجائے کارکن خود اکٹھے کریں: جنید اکبر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان —فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان —فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ جلسے کے لیے وزیرِ اعلیٰ کے پی سے پیسے لینے کے بجائے خود اکٹھے کریں۔

ایک بیان میں جنید اکبر خان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی کال پر 8 فروری کو صوابی میں جلسہ ہو گا۔

ان کا کہنا ہے کہ جلسہ اور ورکرز پارٹی کے ہیں تو تعاون بھی ہم سب نے کرنا ہو گا۔

جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے ہمیشہ ہر کارکن اور ہر پارٹی ونگ کو سپورٹ کیا ہے۔

پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کے نئے صدر نے کہا کہ کچھ چیزیں اور طریقہ کار اب ہم بدلیں گے، ہم سے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور ہم پر الزامات لگائے جاتے رہے۔

جنید اکبر خان نے یہ بھی کہا ہےکہ ہر ایم این اے کے زیرِ انتظام 70 سے زیادہ ویلیج کونسلز ہیں، جن کے لیے جلسوں  کے لیے گاڑیوں کا بندوبست کرنا کوئی مشکل بات نہیں۔

قومی خبریں سے مزید