• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باضابطہ رابطہ نہیں ہوا، وزیراعظم کی کسی ایسی آفر پر غور نہیں کیا جاسکتا، بیرسٹر گوہر

ہمارے ساتھ کسی رسمی طریقہ کار سے حکومت نے آفر یا رابطہ نہیں کیا، بیرسٹر گوہر - فوٹو: فائل
ہمارے ساتھ کسی رسمی طریقہ کار سے حکومت نے آفر یا رابطہ نہیں کیا، بیرسٹر گوہر - فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے مذاکرات پر جو گفتگو کی یہ ان کی کابینہ کی اندرونی گفتگو ہے، ہمارے ساتھ کسی رسمی طریقہ کار سے حکومت نے آفر یا رابطہ نہیں کیا، وزیراعظم کی کسی ایسی آفر پر غور نہیں کیا جاسکتا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مذاکرات پر جو گفتگو کی یہ ان کی کابینہ کی اندورنی گفتگو ہے، ہمارے ساتھ کسی رسمی طریقہ کار سے حکومت نے آفر یا رابطہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی گفتگو ہمارے مطالبات سے متعلق نہیں ہے، ہمارے مطالبات میں اسیران کی رہائی اور کمیشن کا قیام شامل ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت کے خلاف ہماری لمبی چارج شیٹ ہے جس میں مینڈیٹ بھی شامل ہے، اس سب کے باجود ہم نے مذاکرات کیلئے محض دو مطالبے رکھے تھے۔ 

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی گفتگو مطالبات سے ہٹ کر غیر متعلقہ ہے، وزیراعظم کی کسی ایسی آفر پر غور نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف تحریک چلائے گی۔

قومی خبریں سے مزید