چیٹ بوٹ ……
کیا آپ کرکٹ نام کے کھیل سے آگاہ ہیں؟
میں نے اے آئی چیٹ بوٹ سے پوچھا۔
جی ہاں، میں کرکٹ کی تاریخ، ٹیموں اور کھلاڑیوں سے آگاہ ہوں، جواب ملا۔
چیمپینز ٹرافی میں سب سے اچھا کھیل کون سی ٹیم پیش کرے گی؟
میں نے اگلا سوال کیا۔
آسٹریلیا کی ٹیم سے سب سے زیادہ امیدیں ہیں،
اسکرین فوراً روشن ہوئی۔
ان مقابلوں میں سب سے کمزور کون سی ٹیم ہے؟
بنگلادیش کی ٹیم رینکنگ میں سب سے نیچے ہے۔
پاکستانی ٹیم اچھا کھیلے گی یا خراب؟ میں نے سوال داغا۔
تین دن ہوگئے ہیں، چیٹ بوٹ کا جواب نہیں آیا۔