لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے شہید سربراہ حسن نصراللّٰہ کی تدفین 23 فروری کو لبنان میں کرنے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سربراہ حزب اللّٰہ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ حسن نصراللّٰہ اور ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ عوامی اجتماع میں ادا کی جائے گی۔
انکا کہنا تھا کہ ہاشم صفی الدین کی بطور حزب اللّٰہ سیکریٹری جنرل کے عہدے کے ساتھ تدفین کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے حزب اللّٰہ سربراہ حسن نصراللّٰہ کو 27 ستمبر کو بیروت میں شہید کیا تھا جبکہ اس کے ایک ہفتے بعد ہاشم صفی الدین کو شہید کیا گیا تھا۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل لبنان جنگ کے باعث حسن نصر اللّٰہ اور ہاشم صفی الدین کی امانتاً تدفین کی گئی تھی۔