اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ہم نے مشرق وسطیٰ کا نقشہ تبدیل کردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مل کر مزید بہتری لائیں گے۔
نیتن یاہو امریکا روانہ ہوگئے، روانگی سے قبل بن گورین ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ سے انتہائی اہم ملاقات کرنے جا رہا ہوں۔
نیتن یاہو نے کہا کہ ملاقات ہماری دوستی اور اسرائیل امریکا تعلقات کی مضبوطی کا مظہر ہے، ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں اسرائیل اور خطے کو درپیش اہم مسائل پر بات ہوگی۔
خبر ایجنسی کے مطابق نیتن یاہو کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے منگل کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات طے ہے۔
دوسری جانب قطر کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات کا وقت ابھی طے نہیں ہوا۔
قطری وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے کی بات چیت کےلیے اسرائیل حماس سے رابطے میں ہیں، کچھ دنوں میں پیش رفت کی امید ہے۔