دفترخارجہ نے مراکش میں کشتی کے واقعہ میں جاں بحق 13 پاکستانیوں کی تصدیق کر دی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مراکش کی بندرگاہ ڈھاکلہ کے قریب کشتی 16 جنوری کو الٹ گئی تھی، مراکش میں یہ کشتی پاکستانیوں کو لے کر جا رہی تھی۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق تصدیق کے عمل کے بعد 13 پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چار پاکستانی شہریوں کی میتیں کل غیر ملکی پرواز کے ذریعے اسلام آباد لائی جائیں گی۔
ترجمان نے کہا حامد شبیر، محمد ارسلان خان، قیصر اقبال اور سجاد علی کی میتیں کل اسلام آباد لائی جائیں گی۔