• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعدیہ جاوید کا عظمیٰ بخاری کو بولنے میں احتیاط برتنے کا مشورہ

سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کو بولنے میں احتیاط برتنے کا مشورہ دے دیا۔

ایک بیان میں سعدیہ جاوید نے کہا کہ وزیر اطلاعات پنجاب جھوٹ بولنے سے احتیاط کریں ورنہ پیکا ایکٹ کی لپیٹ میں آجائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سچے ملکی اور عوامی منصوبوں پر جھوٹی تختیاں لگانے پر پیکا ایکٹ لگ سکتا ہے۔

سندھ حکومت کی ترجمان نے مزید کہا کہ ملک میں تمام بڑے قومی اور عوامی منصوبے پی پی قیادت کی مرہون منت ہیں۔

قومی خبریں سے مزید