• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رتن ٹاٹا کے منیجر کو ٹاٹا موٹرز میں اعلیٰ عہدہ مل گیا، جذباتی پیغام شیئر کیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

رتن ٹاٹا کے قریبی ساتھی اور منیجر شانتنو نائڈو نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے ایک اہم موڑ کا اعلان کردیا۔

نائڈو کو رتن ٹاٹا کے آخری برسوں میں ان کے سائے کے طور پر دیکھا جاتا تھا، انہوں نے حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم لنکڈ اِن پر اپنی نئی تقرری کی خبر شیئر کی۔

اپنی جذباتی پوسٹ میں انہوں نے تحریر کیا کہ ’یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ میں ٹاٹا موٹرز میں جنرل منیجر (ہیڈ-اسٹریٹیجک انیشیٹوز) کے طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال رہا ہوں۔‘

انہوں نے اپنی ذاتی وابستگی پر روشنی ڈالتے ہوئے مزید کہ، ’مجھے یاد ہے جب میرے والد ٹاٹا موٹرز پلانٹ سے سفید قمیض اور نیوی پینٹ میں گھر آیا کرتے تھے اور میں کھڑکی میں کھڑا ان کا انتظار کیا کرتا تھا۔ آج وہ لمحہ مکمل ہو گیا۔‘

نائڈو نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ ٹاٹا نینو کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘

نائڈو اور رتن ٹاٹا کا رشتہ محض پیشہ ورانہ نہیں بلکہ ذاتی نوعیت کا تھا۔ رتن ٹاٹا نے اپنی وصیت میں نائڈو کا ذکر کیا اور ان کے ساتھ ایک نایاب تعلق کو تسلیم کیا۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ برس رتن ٹاٹا ممبئی میں مختصر علالت کے بعد چل بسے تھے۔ انکی عمر 86 برس تھی۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید