• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منصوبہ برق رفتاری، فرضی شناسی سے 72 دن میں مکمل کیا گیا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے دارالحکومت اسلام آباد کو خوبصورتی کی مثال بنانے کے عزم کا اظہار کردیا۔

اسلام آباد میں جناح اسکوائر منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ دارالحکومت کے ٹریفک سے متعلق ایک بہت بڑا منصوبہ جناح اسکوائر مکمل ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ جناح اسکوائر منصوبے کی تکمیل سے اسلام آباد میں ٹریفک بہاؤ میں تیزی آئے گی، اس منصوبے کو برق رفتاری اور فرض شناسی سے 72 دنوں میں مکمل کیا گیا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ منصوبے سے وقت اور ایندھن کی بچت کے ساتھ آلودگی میں کمی آئے گی، جناح اسکوائر کی طرح دیگر ترقیاتی منصوبے بھی جلد مکمل کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کو خوبصورتی کے حوالے سے ایک مثال بنادیں کہ باہر سے آنے والے مہمان اسلام آباد کی خوبصورتی دیکھیں تو عش عش کر اٹھیں۔

قومی خبریں سے مزید