• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان نے سرینا ہوٹل کابل کا انتظام جرمن کمپنی کے سپرد کر دیا، نام بھی تبدیل

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

طالبان نے کابل کے سرینا ہوٹل کا کنٹرول سنبھالنے کے ایک ہفتے بعد انتظام جرمن کمپنی کے حوالے کر دیا۔

ذرائع کے مطابق سرینا ہوٹل کا نام تبدیل کر کے کابل گرینڈ ہوٹل رکھ دیا گیا ہے۔

جرمن کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو کے مطابق ہوٹل کا انتظام اب سنڈریلا انٹرنیشنل گروپ سنبھالے گا۔

جرمن کمپنی افغانستان میں 20 سال سے کام کر رہی ہے، کمپنی کے مطابق طالبان سے نیلامی کے ذریعے ہوٹل کا انتظام 10 سالہ معاہدے کے تحت سنبھالا ہے۔

یاد رہے کہ سرینا کابل وہی ہوٹل ہے جہاں 10 سال قبل طالبان نے حملہ کیا تھا جس میں امریکی شہری سمیت 9 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

طالبان نے گزشتہ ہفتے ہی سرینا ہوٹل کابل کا کنٹرول سنبھالا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید