کابل (اے ایف پی) افغانستان کی طالبان حکومت نےگزشتہ روز کابل کے مشہور ہوٹل کا انتظام سنبھال لیا، ہوٹل کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پرتعیش املاک کو طالبان کی شورش کے دوران متعدد بارحملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔افغان دارالحکومت میں کابل کا ہوٹل تقریباً 20سال تک آغا خان فنڈ فار اکنامک ڈویلپمنٹ کے ذریعے چلایا گیا اور کاروباری مسافروں اور غیر ملکی مہمانوں میں مقبول تھا۔جمعہ کی رات ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل کا ہوٹل رواں برس یکم فروری سے اپنا آپریشن بند کر دے گا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ہوٹل کے آپریشنز اب ہوٹل اسٹیٹ اوونڈ کارپوریشن(ایچ ایس او سی) کے زیر انتظام ہیں۔طالبان حکومت کے ترجمانوں نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا،اور گزشتہ روز صحافیوں کے ہوٹل جانے پر پابندی عائد کردی۔