• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی اور کئی کارکن گرفتار

تصویر بشکریہ جیو نیوز
تصویر بشکریہ جیو نیوز

ملتان میں پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی، زاہد بہار ہاشمی اور دلیر مہار کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق تینوں افراد کو پل چھٹہ سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔

علاوہ ازیں ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی کے 10سے زائد کارکن بھی گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

دوسری جانب آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق کو بھی پولیس نے ہاؤس اریسٹ کردیا۔

اسسٹنٹ کمشنر  کے مطابق احتجاج کرنے والے 16 پی ٹی آئی کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید