• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’تمہیں شرم آنی چاہیے‘، سلمان نے اپنے بھتیجے ارہان کو ڈانٹ پلادی

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے ہندی زبان میں بات نہ کرنے پر اپنے بھتیجے ارہان خان کو ڈانٹ دیا۔ 

ارباز خان کے بیٹے ارہان خان کے پوڈکاسٹ کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا، سلمان نے ارہان اور ان کے دوستوں کو ہندی نہ بولنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

پوڈکاسٹ کے دوران سلمان خان نے ارہان اور ان کے دوستوں کو انگریزی میں گفتگو کرتے ہوئے روک کر کہا، ’پہلے تو آپ یہ سب ہندی میں کرو۔‘ اس پر ارہان کے ایک دوست نے جواب دیا، ’ہندی بہت خراب ہے۔‘

سلمان خان نے مذاقاً ان کے الفاظ دہراتے ہوئے کہا، ’اب سے ہندی بولو اور میں ٹھیک کروں گا۔‘

جب ارہان نے ہنستے ہوئے کہا کہ اب یہ زبان کی رکاوٹ بن جائے گی، تو سلمان نے غصے میں کہا، ’تمہیں شرم آنی چاہیے کہ تم ہندی نہیں جانتے۔ تمہیں ہندی بولنے والے ناظرین کےلیے پوڈکاسٹ بنانا چاہیے لیکن تم تو خود کےلیے کر رہے ہو، نا؟‘

جب ارہان اور ان کے دوستوں نے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا تو سلمان نے مزید سوال کیا، ’کیا تم اس پوڈکاسٹ سے پیسے کماؤ گے؟‘

اس کے بعد سلمان خان نے ارہان اور ان کے دوستوں کو نہ صرف ہندی پر توجہ دینے بلکہ ان کے کیریئر کے حوالے سے بھی قیمتی مشورے دیے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید