لاہور(خصوصی رپورٹر)چیئرپرسن وزیراعلی پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر( ر) بابر علاؤالدین نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کادورہ کیا ۔ چئیرپرسن کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب حلال ڈیویلپمنٹ ایجنسی کے اغراض و مقاصد، اہداف، کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔سی ای او پنجاب حلال ڈیویلپمنٹ ایجنسی نے بریفنگ دی ۔ بریگیڈیئر (ر )بابر علاؤالدین نے کہا ہے کہ ملاوٹ سے پاک اور حلال اشیاء کی دستیابی عوام کا بنیادی حق ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ،ان کو پنجاب حلال ڈیویلپمنٹ ایجنسی فوڈ کمپنیوں کی پروفائل، خدمات، کارکردگی کی بناء پر رجسٹریشن کرتی ہے۔انہوں نے کیا کہ ملک کی حلال و معیاری مصنوعات کی برآمدات سے سے عالمی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر ہوا ہے۔