• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 بار کونسلز نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کیخلاف ہڑتال کی کال مسترد کردی

پاکستان کی پانچ بار کونسلز نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے خلاف ہڑتال کی کال مسترد کردی۔

اسلام آباد سے سپریم کورٹ بار، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سندھ بار کونسلز نے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا۔ 

اعلامیے میں بار کونسلز نے جوڈیشل کمیشن کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے خلاف ہڑتال کی کال مسترد کردیا۔

بار کونسلز نے کہا کہ قانونی برادری میں تقسیم پیدا کرنے کی سازش ناکام ہوگی، عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ 26ویں آئینی ترمیم آئین کا حصہ ہے، ہر شہری کو اس کی پاسداری کرنی ہوگی۔ ہڑتال کے فیصلے کا اختیار صرف منتخب نمائندوں کو حاصل ہے۔

بار کونسلز کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ وکلا برادری کو قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کےلیے متحد رہنا ہوگا۔

پاکستان بار کونسل اور دیگر بار ایسوسی ایشنز کا موقف ہے قانون کی حکمرانی مقدم ہے۔

قومی خبریں سے مزید