• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک کی اوپن اے آئی، سیم آلٹمین کی ٹوئٹر خریدنے کی بولیاں

امریکا کے دو ارب پتی افراد ایلون مسک اور سیم آلٹمین کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرگیا، مسک نے اوپن اے آئی اور آلٹمین نے ٹوئٹر خریدنے کی بولیاں لگادیں۔

ایلون مسک نے کہا ہے کہ اگر سیم آلٹمین چاہیں تو وہ 97 اعشاریہ 4 ارب ڈالر میں اوپن اے آئی خریدنے کو تیار ہیں۔

جواب میں سیم آلٹمین نے کہا کہ پیشکش کا شکریہ مگر ہم اوپن اے آئَی نہیں بیچ رہے، سیم آلٹمین نے ایلون مسک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر تم چاہو تو ہم 9.74 ارب ڈالر میں ٹوئٹر خریدنے کیلئے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ ایلون مسک کا اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹمین سے تنازع رہا ہے۔

 ایلون مسک اوپن اے آئی اور سیم آلٹمین کیخلاف کئی مقدمات بھی دائر کرچکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید