• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم جیلوں میں بیٹھے ہیں آپ اختلافات پیدا کررہے ہیں، عمران، پارٹی رہنماؤں کو سخت پیغام

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو سخت پیغام دیا ہے کہ ہم جیلوں میں بیٹھے ہیں آپ اختلافات پیدا کررہے ہیں، لاہور اجلاس کو لے کر پارٹی میں جان بوجھ کر اختلاف  پیدا کیا جارہا ہے، ذاتی اختلافات ختم کریں اور سارا فوکس تحریک پر رکھیں۔

300 پارلیمینٹیرینز کے  لاہور مل کے جانے پر خوشی ہوئی، جو پارٹی میں  اختلاف پیدا کریگا  اس کو میں خود دیکھ لوں گا، منگل کو اڈیالہ جیل کے باہر اپنی بہنوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی نے آج دو پیغامات دئیے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ لاہور اجلاس کو لے کر پارٹی میں جان بوجھ کر اختلاف پیدا کیا جارہا ہے، ذاتی اختلافات ختم کریں اور سارا فوکس تحریک پر رکھیں، تین سو پارلیمینٹیرینز کے لاہور مل کے جانے پر خوشی ہوئی، جو پارٹی میں اختلاف پیدا کرے گا اس کو میں خود دیکھ لوں گا۔

عمران نے کہا ہے کہ میرے اور بشریٰ بی بی کے ساتھ ظلم ہورہا ہے میرا ٹی وی اور اخبارات بند کیے ہوئے ہیں، میرے ساتھ ہوئے سلوک کا حساب ہونا چاہیے، علیمہ خان نے کہا کہ بانی کا مطلب یہ ہے کہ پارلیمینٹیرینز کو فیصلہ کرنا ہے سیاست میں رہنا ہے کہ نہیں، مذاکرات کس بات پر کرنے ہیں بانی کے کیسز سنیں بات ختم ہوجائے گی۔

اہم خبریں سے مزید