• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو درجن امریکی ریاستوں نے تعلیمی فنڈز روکنے پر ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کردیا

 
--- تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
--- تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے 2 درجن امریکی ریاستوں کے 6 اعشاریہ 8 بلین ڈالرز کے تعلیمی فنڈز منجمد کرنے کے عمل کو ان ریاستوں نے عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مختلف امریکی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے 23 اٹارنی جنرلز اور 2 گورنرز کی جانب سے رہوڈ آئی لینڈ میں مقدمہ درج کیا گیا، ان فنڈز کی منظوری امریکی کانگریس دے چکی ہے اور منظور شدہ فنڈز روکنے کا فیصلہ ایک من مانی، غیر آئینی اور قانون کے متصادم ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے تارکین وطن فارم ورکرز، اُن کے بچوں، تعلیمی اداروں میں داخلہ اور اساتذہ کی تربیت، انگریزی مہارت فراہم کرنے تعلیمی نظام اور موسم گرما میں جاری رکھے جانے والے خصوصی پروگرامز کے فنڈز منجمد کر دیے ہیں۔

اس کے علاوہ ٹرمپ انتظامیہ نے تعلیم بالغان اور نوکری کے لیے تیاری و تربیت کے منظور شدہ فنڈز بھی روک لیے ہیں۔

ریاست کینٹکی کے گورنر اینڈی بیشر نے کہا ہے کہ اس معاملے کا تعلق اس بات سے نہیں کہ کون ڈیموکریٹ ہے اور کون ریپبلکن؟ فنڈز تو بذریعہ کانگریس منظور ہوئے ہیں جن کی فراہمی یقینی بنانا میرا فرض ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید