• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانگریس کا جے شنکر پر بھارتی خارجہ پالیسی تباہ کرنے کا الزام

اسلام آباد/نئی دہلی( صالح ظافر ) بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے حالیہ دورہ چین کے بعد اپوزیشن جماعت کانگریس نے شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وہ "بھارت کی خارجہ پالیسی کو تباہ کر رہے ہیں"۔ کانگریس رہنما راہول گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر طنز کیا کہ جے شنکر "مکمل سرکس چلا رہے ہیں اور خارجہ پالیسی کو تباہ کررہے ہیں "۔کانگریس کے جنرل سیکرٹری جے رام رمیش نے کہا ہے کہ چین نے آپریشن میں پاکستان کو مکمل حمایت دی ، دریں اثنا، لکھنؤ کی ایک ایم پی-ایم ایل اے کی خصوصی مجسٹریٹ عدالت نے منگل (15 جولائی) کو کانگریس رہنما راہول گاندھی کو بھارتی فوج کے خلاف مبینہ توہین آمیز بیانات کے الزام میں ضمانت دے دی، جو انہوں نے اپنی بھارت جوڑو ریلی کے دوران دیئے تھے اور براہ راست نشر ہوئے تھے۔

اہم خبریں سے مزید