پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج ٹریڈنگ کا ملا جلا دن رہا اور شیئرز کا کاروبار 23 جنوری کے بعد بلند ترین رہا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس نے کاروباری دن کا آغاز مثبت کیا اور ایک موقع پر سوا چار سو پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 13 ہزار 436 بھی ہوا۔
تاہم کاروبار کا اختتام 50 پوائنس کمی سے ایک لاکھ 12 ہزار 924 پر ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 815 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس کی کاروباری دن میں کم ترین سطح ایک لاکھ 12 ہزار 621 رہی۔
حصص بازار میں 66 کروڑ 95 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 27 ارب 90 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 9 ارب روپے اضافے سے 13 ہزار 955 ارب روپے ہے۔