صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں سیکیورٹی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ تمام مساجد، امام بارگاہوں، مزارات اور مرکزی قبرستانوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ قبرستانوں کے لنک روڈز پر تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے اور پارکنگ ایریاز کو مناسب فاصلوں پر رکھا جائے۔
صوبائی وزیرِ داخلہ نے مزید کہا ہے کہ آتش بازی کے سامان و پٹاخوں کی خرید و فروخت کی روک تھام بھی یقینی بنائی جائے۔