کراچی کے علاقے سخی حسن میں ہائیڈرنٹ کے قریب واٹر ٹینکر کے ڈی اے فلیٹ کی دیوار توڑ کر اندر گھس گیا۔
پولیس کے مطابق حادثے میں 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
حادثے کے بعد ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
اپارٹمنٹ کے رہائشیوں کی جانب سے پولیس کو درخواست دے دی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔