• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ، اٹلی، سعودیہ سمیت 21 ملکوں کے مزید 59 مسافر کراچی ایئرپورٹ پر آف لوڈ

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے برطانیہ، اٹلی، کمبوڈیا، سعودی عرب سمیت مختلف 21ممالک کے مسافر59افراد کو مختلف وجوہات کی بنا پروازوں سے آف لوڈ کر دیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق کراچی سے گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران عمرے پر جاتے ہوئے 21 مسافروں کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کیلئے مناسب رقم نہ ہونے پر پروازوں سے روک دیا گیا۔ سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کئے جانے والے ایک مسافر کو اٹلی سفر سے روک دیا گیا۔ کمبوڈیا، مصر، بحرین، سعودیہ، قطر، ملاوی، مڈغاسکر، ترکیہ، امارات، تھائی لینڈ، ملائشیا، نیپال، کانگو، عراق، بنگلہ دیش، سری لنکا اور انڈونیشیا کے وزٹ ویزوں کے مسافروں کو سفر سے روک دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید