• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز میں طلبہ کا اساتذہ پر تشدد، کلاسوں کا بائیکاٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز (انڈا موڑ) میں کالج کے 3 اسسٹنٹ پروفیسرز کو طلبہ کے ایک گروپ نے بایومیٹرک حاضری نہ لگانے پر زدکوب کیا، لاٹھی، مکوں اور لاتوں کا استعمال ہوا جس کے باعث اسٹنٹ پروفیسر عمران ہاشمی کی طبیعت خراب ہو گئی جنھیں اسپتال لے جایا گیا، جب کہ اسٹنٹ پروفیسر علی عباس زخمی ہو گئے ،اساتذہ پر تشدد کے خلاف کالج کے تمام تدریسی و غیر تدریسی عملے کی طرف سے کلاسوں کے با ئیکاٹ کا اعلان کردیا گیا ، بتایا جاتا ہے کہ طلبہ کا ایک گروپ مسلسل تاخیر سے کالج آرہا تھا جس کی وجہ سے ان کی بایومیٹرک حاضری نہیں لگ رہی تھی اور 10 روز سے کشیدگی چل رہی تھی تاہم جمعرات کو طلبہ گروپ نے زبردستی حاضری لگانے کی کوشش کی جس پر اساتذہ نے روکنے کی کوشش کی تو یہ پرتشدد واقع ہوگیا، سپلا کے رہنماؤں نے کہا کہ اس واقعے میں ملوث کرداروں کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے ، واقعے میں ملوث طلبہ کا داخملہ منسوخ کر کے ان پر تین سال کی کسی بھی کالج میں داخلے پر پابندی لگائے جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید