کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت 5 لاکھ سولر سسٹم دینے کی اسکیم رواں سال شروع کرنے جا رہی ہے ، جہاں بجلی نہیں پہنچی وہاں سولر فراہم کئے جائیں گے، یہ بات انھوں نے عبداللہ رند گوٹھ منگھوپیر ٹاؤن میں بجلی فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتائی ، انہوں نے کہا کہ عبداللہ رند گوٹھ میں 450 سے زائد گھر ہیں جنہیں پہلی مرتبہ کے الیکٹرک کے ذریعے بجلی فراہم کی جارہی ہے ، انھوں نے کہا کہ جہاں بجلی نہیں پہنچی وہاں سولر فراہم کئے جائیں گے، سستی بجلی سے کراچی کے شہریوں کو فائدہ ہوگا جو گاؤں ریگولائز ہونے ہیں اس پر کام ہورہا ہے، صنعتیں بھی بہت ضروری ہیں لیکن لوگوں کو بجلی فراہم کرنا اولین ترجیح ہے،آخر میں انھوں نے درگاہ پر چادر چڑھائی اور ملک میں امن کےقائم کی دعا کی۔