• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ کےحوالے سے منصوبہ سازگار ہے، اس پر عملدرآمد نہیں کروں گا، امریکی صدر

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کےحوالے سے منصوبہ سازگار ہے، تاہم اس پر عملدرآمد نہیں کروں گا۔ 

واشنگٹن میں انٹرویو کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں صرف منصوبے کی سفارش کرسکتا ہوں، غزہ کے لوگوں کو آزادی اظہار کا موقع دیا جائے تو وہ دوسری جگہ کا انتخاب کریں گے۔ 

انھوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی انتہائی بہترین محل وقوع کی حامل ہے، ماضی میں اسرائیل کا غزہ کی پٹی سے دستبردار ہونا قابل غور بات ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ غزہ پر ایک ایسے طویل مدتی قبضے کی سوچ رکھتے ہیں جس کی قیادت امریکا کرے گا۔ 

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا غزہ کی پٹی کا انتظام سنبھال کر اس پر حقیقی معنوں میں کام کر سکتا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ پٹی پر طویل عرصے تک قبضے کے اعلان پر دنیا بھر سے سخت رد عمل آیا تھا۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی توثیق کرتے ہیں۔ غزہ تنازع کے حل کی تلاش میں ہمیں مسائل بدتر نہیں کرنے چاہئیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید