• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان سے قبل بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کی جائے، شاداب نقشبندی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے ان کے ساتھ ہیں، رمضان سے قبل بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کیا جائے،بجلی کی لوڈشیڈنگ سے کاروبار متاثر ہوتا ہے جس کے معیشت پر بھی منفی اثرات پڑتے ہیں،کراچی کے ساتھ کے الیکٹرک کا رویہ سوتیلی ماں جیسا ہے غیر اعلانیہ 16گھنٹے لوڈشیڈنگ کسی طور بھی معاشی مفاد میں نہیں ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجر رہنما خالد محمود کی رہائش گاہ پرتاجر رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرآل کراچی تاجر اتحاد کے چیئر مین عتیق میر،چیئرمین اولڈ سٹی تاجر اتحاد ایس ایم عالم اور دیگر موجو د تھے،شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات معمول بن چکے ہیں، روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے،انہوں نے کہا کہ تنقیدبرائے اصلاح جمہوری سوچ کی عکاسی اور حکومت کی کارکردگی کو بہتر بناتی ہے،وزیر اعلیٰ سندھ کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے اقدامات کریں،حکومت تاجروں کے مسائل کو اولین بنیادوں پر حل کرئے تاکہ روزگار میں تیزی آئے اور بیروزگاری کم ہوسکے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید