• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت اور جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 3 افراد زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اتحاد ٹاؤن تھانہ کی حدود قائم خانی کالونی میں فائرنگ کے واقعے میں معین آفریدی ولد محمد رحیم آفریدی زخمی ہوگیا،پولیس کاکہنا ہےکہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا ہے، فشری ایم ٹی یارڈ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں23سالہ احسان للہ ولد سعید اللہ زخمی ہو گیا، پولیس کاکہنا ہےکہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا ہے، جانگیر ٹاؤن سوسائٹی اسکیم 33میں واقع مکان میں فائرنگ کے واقعے میں 19سالہ احمد زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق واقعے گھر میں جھگڑے کے دوران پیش آیا ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید