• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی 200 فیصد سے زائد، حکمران رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دیں، بلال سلیم قادری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی نے کہا ہے کہ حکمران رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے عملی اقدام کریں صرف بیان بازی سے کام نہ لیں،مہنگائی میں اضافہ پانچ 10 فیصد نہیں ہوا ہے بلکہ 200 فیصد سے بھی زائد ہوا ہے،بلال سلیم قادری نے مزید کہا کہ جب کوئی تہوار آتا ہے تو بلیک مارکیٹ کرنے والے سرگر میں عمل ہو جاتے ہیں وجہ صرف یہی ہے کہ ان کے خلاف کوئی جامعہ پالیسی نہیں بنائی گئی اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی کاروائی کی جاتی ہے،ریاست منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانونی کاروائی کے ساتھ بھاری جرمانے بھی عائد کرے،رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بجلی اور گیس کی بندش کو ختم کیا جائے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید