گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے دورۂ برطانیہ میں اوور سیز پاکستانیوں کے لیے گورنر انیشیٹیو کے تحت برطانیہ بھر میں مراکز کھولنے کا اعلان کر دیا۔
کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سندھ میں کوئی مسئلہ ہو، گورنر انیشیٹیو کے تحت قائم مراکز مدد کریں گے، اوور سیز پاکستانیوں نے ریکارڈ زرمبادلہ بھیج کر ملکی معیشت میں طاقت کا انجیکشن لگا دیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ برطانیہ میں آباد پاکستانیوں اور کشمیریوں کا آبائی وطن کی معیشت میں اہم کردار ہے، پاکستان کے عام شہری برطانیہ میں اعلیٰ ترین سیاسی عہدوں پر پہنچے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بس ڈرائیوروں کے بچوں نے رکنِ پارلیمنٹ بن کر مثالیں قائم کی ہیں، صادق خان جیسے عام شہری کا لندن میں 3 بار مسلسل میئر بننا کمال ہے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ برطانیہ میں آباد پاکستانیوں نے وطن کی بہت خدمت کی، میں ان کی خدمت کے لیے حاضر ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ زرِ مبادلہ بھیج کر ملکی معیشت کو طاقت کا انجکشن لگا دیا۔
گورنر سندھ نے لندن کی جامع مسجد میں خطاب بھی کیا اور وطن کی خوش حالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔