• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ایران صدور کا خطے میں امن و استحکام اور تنازعات روکنے کیلئے سفارتی کوششوں پر زور

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ایوانِ صدر اسلام آباد میں صدر آصف زرداری سے ملاقات کی۔

ایوانِ صدر کے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے اور تنازعات کو بڑھنے سے روکنے کے لیے سفارتی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہب ثقافت اور باہمی احترام پر مبنی ہیں، دونوں ملک خطے کے پُرامن اور خوش حال مستقبل کے لیے مل کر کام جاری رکھیں گے۔

آصف زرداری نے مقبوضہ جموں کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف مسلسل حمایت پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کا شکریہ ادا کیا۔

ایران کے صدر نے اسرائیل ایران جنگ میں پاکستانی قیادت اور عوام کی حمایت پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کشیدگی میں کمی اور تنازعات کے پُرامن حل کے لیے تعمیری کردار ادا کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید