چنیوٹ میں کالج کے طلبہ نے دوست کو سالگرہ کی مبارک باد دینے کے لیے انوکھا انداز اپنایا۔
سوشل میڈیا پر کالج کے طلبہ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے اپنے دوست کو سالگرہ کی مبارک باد دینے کے لیے بسوں کو روک دیا۔
یونیفارم پہنے طلبہ بسوں کو روک کر ونڈ اسکرین پر سالگرہ مبارک لکھتے رہے جس کی وجہ سے ڈرائیور اور مسافر پریشان رہے۔
اسی حوالے سے ڈی پی او عبداللّٰہ احمد کا کہنا ہے کہ ویڈیو ایک دو دن پرانی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ طلبہ کی شناخت اور تلاش شروع کر دی گئی ہے جبکہ کالجز میں جا کر بھی پولیس نے طلبہ کو سخت وارننگ جاری کی ہے۔