وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نیشنل سینٹرل بیوروز انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کیس کا اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ترجمان کے مطابق ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئر پورٹ منتقل کیا گیا تھا، بعد میں ملزم کو ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے خیبر پختون خوا پولیس کے حوالے کر دیا۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم 7 سال سے قتل کیس میں مطلوب تھا۔
ملزم کے خلاف 2018ء میں قتل و اقدامِ قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا۔