چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ اور خیبر پختون خوا حکومت پر مبینہ کرپشن کے الزامات جھوٹے ہیں۔
جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی ورکرز اور رہنماؤں سے کرپشن کے ثبوت مانگے تاہم کسی نے ثبوت نہیں دیے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ کرپشن کے الزامات کا مقصد وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بدنام کرنا ہے۔