راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)پتنگ بازی، برڈ ہیزرڈ کنٹرول اور کبوتر پالنے پرنافذ دفعہ 144 جو 11 مارچ کو ختم ہو رہی ہے میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ اور اس کے گردونواح میں موجود کبوتر پالنے کے مراکز (پجن ہومنگ) اور پنجروں کو فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ گلزارِ قائد، غوری ٹاؤن اور دیگر ملحقہ علاقوں میں صفائی کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔ یہ فیصلےڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں اجلاس میں کئے گئے۔اجلاس میں 23 مارچ کو نور خان ایئربیس سے ہونے والے فلائی پاسٹ اور وی وی آئی پی موومنٹ کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔اجلاس میں اے ڈی سی جی طارق نے کہا کہ کبوتر پالنے اور پنجروں کے خاتمے کے لئے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ہیں،جو سول ڈیفنس کے تحت کام کریں گی۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور پولیس مشترکہ آپریشن کرکے نور خان ایئربیس اور اس کے گردونواح میں جلد از جلد کارروائی مکمل کریں۔