پاکستان سے گن کے پارٹس گاڑی میں چھپا کر برطانیہ اسمگل کرنے والے ملزم کو 8 سال کی سزا سنادی گئی۔
یاسر خان نامی ملزم نے پرانی کار کے مختلف حصوں میں چھپا کر 72 پارٹس میں ٹاپ سلائیڈز اور پسٹلز کیلئے بیرل لایا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یاسر خان کے اسلحہ اسمگل کا اعتراف کرنے کے بعد برمنگھم کراؤن کورٹ نے سزا سنائی۔
بارڈر فورس نے پرانی گاڑی سے گن کے پارٹس گزشتہ سال 7 جولائی کو برآمد کیے تھے، گن کے پارٹس فیول ٹینک کے اندر، ونڈ اسکرین کے نیچے اور انجن کے پیچھے چھپائے گئے تھے۔