• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے

اسلام آباد (صالح ظافر) شہباز شریف رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم شہباز شریف کو رمضان المبارک کے دوران سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی ہے۔ مریم نواز شریف اور چند وفاقی وزراء بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ باخبر سفارتی ذرائع نے جنگ کو بتایا کہ دورے کا حتمی شیڈول طے ہونے کے بعد اسے سفارتی چینلز کے ذریعے حتمی شکل دی جائے گی۔ ولی عہد محمد بن سلمان، جو مملکت کے وزیر اعظم بھی ہیں، نے مسلم دنیا کے چند دیگر رہنماؤں کو بھی یہ دعوت دی ہے۔ امکان ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں مملکت کا دورہ کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید