راولپنڈی(نمائندہ جنگ )پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدرجنیداکبرکا کہنا ہے کہ میں کبھی نہیں کہوں گا کہ پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے نہیں، بالواسطہ اور بلاواسطہ رابطے ہوتے ہیں‘ رابطوں پر کوئی شرم نہیں‘یہ ادارےہمارے ہی ہیں ‘پی ٹی آئی کی کسی ادارے سے لڑائی نہیں ، اگر ریاست ایک قدم آگے بڑھے گی تو ہم دو قدم آگے بڑھیں گے لیکن سب کو آئین کی حدود میں رہنا پڑے گا‘مولانا فضل الرحمان کو ہماری جماعت اور ہماری جماعت کو بھی ان کی جماعت سے کچھ تحفظات ہیں‘ ہم مولانا صاحب کے تمام تحفظات دور کرنا چاہتے ہیں‘ ہم بانی پی ٹی آئی تک دونوں جماعتوں کا موقف پہنچائیں گے۔