• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک پولیس خونی کھیل روکنے میں ناکام، تیز رفتار ڈمپر نے ایک اور شخص کی جان لے لی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹریفک پولیس ہیوی ٹریفک کا خونی کھیل روکنے میں تاحال ناکام دیکھائی دے رہی ہے ، بلدیہ میں جمعرات کو تیز رفتارخونی ڈمپر نےایک اور شخص کی جان لے لی جبکہ عیسی نگری میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے راہگیر ہلاک ہوگیا، تفصیلات کے مطابق موچکو تھانہ کی حدود بلدیہ لکی چڑھائی کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار تین سگے بھائیوں کو کچل دیا ،خونی ڈمپر کی ٹکر سے ایک بھائی موقع پر جا ں بحق جبکہ دو بھائی شدید زخمی ہوگئے،حادثہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں پر جاں بحق ہونے والے کی شناخت راہب کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں منیر اور صاحب ایوب شامل ہیںایس ایچ او تھانہ موچکو فیصل لطیف نے بتایا ہےکہ ڈمپر اور موٹر سائیکل ایک ہی سڑک پر تھے اور ڈمپر نے موٹر سائیکل کو سائیڈ سے ہٹ کیا جس سے ایک موٹر سائیکل سوار ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرکے ڈمپر کوتحویل میں لے لیا ہے،حادثہ کا شکار ہونے والےتینوں بھائی ماربل فیکٹری میں ملازمت کرتے ہیں، تینوں بھائی فیکٹری سےچھٹی کےبعدحب چوکی گھرکی جانب جارہےتھے ،حادثہ میں زخمی ہونے والےبھائیوں کا کہنا ہےکہ ڈمپر مخالف سمت سے آرہا تھا، متوفی راحب علی چھ بھائیوں میں سب سےچھوٹا اورغیرشادی شدہ تھا کورنگی سنگر چورنگی کے قریب ٹینکر کی ٹکر سے بائیک سوار شدید زخمی ہوگیا زخمی کی شناخت امین کے نام سے ہوئی زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا عیسی نگری سڑک کراس کرتے ہوئے نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاںبحق ہوگیا متوفی کی شناخت حفیظ اللہ کے نام سے ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید