• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالات بدستور کشیدہ، طورخم بارڈر 13 ویں روز بھی بند، سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں

لنڈی کوتل (نمائندہ جنگ، نورست آفریدی ) طورخم بارڈر پر حالات بدستور کشیدہ کشیدگی کے باعث طور خم بارڈر آج تیر ویں( 13) روز بھی بند ہے، جس کے باعث سینکڑوں مسافر گاڑیاں پھنس گئیں جبکہ تجارتی سرگرمیاں بند ہونے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے دونوں ملکوں کے فورسز کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری، کشیدہ صورتحال کے پیش نظر کسٹم حکام کی احکامات پر طورخم بارڈر ٹرمینل کو خالی کردیا گیا۔ تمام گاڑیوں کو جمرود ٹرمینل منتقل کر دئے گئے ہیں تاکہ گاڑیاں نقصانات سے بچ سکیں۔
اہم خبریں سے مزید