• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد: اسٹیشن پر ماں بیٹے کی پٹری پر گرنے اور ٹرین گزرنے کی ویڈیو وائرل


جسے اللّٰہ رکھے اسے کون چکھے۔ حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر ماں اور بیٹے کی پٹری پر گرنے اور ان پر سے ٹرین گزرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

خیبر میل میں خاتون اپنے بچے کے ساتھ ٹرین پر چڑھتے ہوئے چلتی ٹرین کے نیچے آگئی۔

اسٹیشن پر موجود شہریوں نے خاتون کو لیٹے رہنے کا کہا، مسافروں نے ٹریک کی زنجیر کھینچی، ٹرین رکنے پر لوگوں نے خاتون اور بچے کو بحفاظت نکالا۔

ریلوے پولیس کے مطابق خاتون زخمی ہوگئی تھی جسے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔