• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: بدھ سے دوہری شہریت والوں پر نئے قواعد نافذ ہوں گے

برطانیہ میں بدھ سے دوہری شہریت کے حامل افراد کیلئے نئے قواعد نافذ ہوں گے، 25 فروری سے دوہری شہریت کے باوجود برطانوی پاسپورٹ نہ ہونے پر ملک میں داخلے سے روکا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دوہری شہریت والوں کو برطانیہ میں داخلے کیلئے ویزا، برطانوی پاسپورٹ یا سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا۔

برطانوی پاسپورٹ نہ ہونے پر الیکٹرانک آتھورائزیشن (ETA) یا سرٹیفکیٹ آف اینٹائٹلمنٹ درکار ہوگا۔

ای ٹی اے کے ذریعے خاندان کے افراد سے ملنے یا سیاحت کیلئے چھ ماہ تک برطانیہ میں قیام ممکن ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید