• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ حکومتیں عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں ناکام ہیں، ایمل ولی خان

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومتیں عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں ناکام ہیں، طورخم پر تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں اور عوام مشکلات سے دوچار ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ہزاروں ٹرک، کنٹینرز اور تجارتی گاڑیاں پاکستانی حدود میں کھڑی ہیں۔ 

ایمل ولی خان نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ مسائل کے حل کیلئے سفارتی راہ اختیار کرنا ہوگی، پاراچنار اور کرم کے عوام پانچ ماہ سے کرب ناک صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔ 

ایمل ولی خان نے کہا ٹل، پارا چنار مرکزی شاہراہ محفوظ بنا کر فوری کھولا جائے۔

قومی خبریں سے مزید