• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت پہنچ گئے

اسکرین گریب
اسکرین گریب

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت پہنچ گئے جہاں پر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کو حالیہ بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال اور نقصانات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

ملاقات گورنر گلگت بلتستان نے وزیراعظم کو جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اور امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

اس کے علاوہ ملاقات میں حالیہ بارشوں اور سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعا بھی کی گئی۔

ضلع دیامر، گلگت اور غذر میں ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے جانی و مالی نقصانات ہوئے جبکہ 21 جولائی کو بابوسر شاہراہ پر ریلہ کئی سیاحوں کو بہا لے گیا تھا اب تک 10 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔

قومی خبریں سے مزید