• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کے ایم پی اے کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم پاکستان کے ممبر صوبائی اسمبلی کی بجلی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

عدالت عالیہ میں دائر کی گئی درخواست میں ایم کیو ایم پاکستان کے ممبر سندھ اسمبلی عامر صدیقی نے مؤقف اختیار کیا کہ جناح ٹاؤن اور گلشن ٹاؤن میں 12 سے 14 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، بجلی کی عدم فراہمی سے اسپتالوں میں مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

عدالت نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف دائر درخواست ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

جسٹس آغا فیصل نے کہا کہ کے الیکٹرک نجی ادارہ ہے، آئینی بینچ کیسے اس کےخلاف درخواست کی سماعت کر سکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید