پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی (پی اے اے) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی کی بھرتی کا پیپر لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کی انتظامیہ نے پیپر لیک ہونے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پی اے اے کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق پیپر ایک امیدوار نے لیک کیا تھا، جس امیدوار نے پیپر لیک کیا اسے ڈس کوالیفائی کر دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پیپر لیک ہونے کی تحقیقات ڈائریکٹر ایچ آر پی اے اے کی سربراہی میں جاری ہے۔
واضح رہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی پر بھرتی کا پیپر 22 جون کو لیا گیا تھا۔