انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں جے شاہ کے بعد ایک اور بھارتی کو اہم عہدے پر تعینات کر دیا گیا۔
سنجوگ گپتا کو آئی سی سی کا چیف ایگزیکٹو مقرر کیا گیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق سنجوگ گپتا آج سے چیف ایگزیکٹو آئی سی سی کی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔
سنجوگ گپتا کی تقرری مارچ میں شروع کیے جانے والے ریکروٹمنٹ پراسیس کے تحت ہوئی ہے۔
آئی سی سی کو اس عہدے کے لیے 25 ممالک سے 2500 سے زائد درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔