• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس: کرسک میں یوکرین کا حملہ، 4 افراد ہلاک

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

روس کے علاقے کرسک میں یوکرین کے حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

کرسک کے گورنر نے بتایا ہے کہ روس کے علاقے کرسک میں ایک فیڈ مل پر بدھ کے روز یوکرین کے حملے میں 4 شہری ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

اُنہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 3 مرد اور 1 عورت شامل ہے جبکہ   زخمیوں میں سے ایک کو اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کرسک میں روسی اور یوکرینی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جہاں روسی فوجیوں نے حالیہ دنوں میں یوکرینی فوج کو نکالنے میں بڑی کامیابیاں حاصل کر لی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید