سیکریٹری زراعت پنجاب افتخار علی نے بتایا ہے کہ صوبے میں جدید نظامِ آبپاشی کی تنصیب پر کسانوں کو 70 فیصد سبسڈی د ی جارہی ہے۔
محکمہ زراعت پنجاب کےشعبہ اصلاح آبپاشی اورعالمی بینک کے تعاون سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا، جس میں عالمی بینک کے سینئر واٹر ریسورس اسپیشلسٹ فرانکوائس اونیمس بھی شریک ہوئے۔
ورکشاپ میں صوبہ پنجاب میں زرعی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے منصوبوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پنجاب کے سیکریٹری زراعت افتخار علی نے بتایا کہ عالمی بینک منصوبے کے لیے 67 ارب روپے کی مالی اعانت دے رہا ہے، جبکہ حکومتِ پنجاب منصوبے پر 9 ارب روپے سے زائد رقم دے رہی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ اس منصوبے کے تحت پنجاب میں 40 ہزار ایکڑ رقبے پر جدید نظامِ آبپاشی نصب کیا جائے گا جس کے لیے کاشتکاروں کو 70 فیصد سبسڈی دی جا رہی ہے۔
سیکریٹری زراعت پنجاب نے کہا ہے پنجاب میں ایک ہزار نہروں کو پختہ کیا جائے گا۔