• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: جعفر ایکسپریس اور چمن مسافر ٹرین دوسرے روز بھی معطل

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

کوئٹہ سے اندرونِ ملک جانے والی جعفر ایکسپریس اور چمن پسنجر ٹرین دوسرے روز بھی معطل ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے اندرونِ ملک اور چمن کے لیے ٹرین سروس کل بھی معطل رہے گی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کچھی میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد ٹرین سروس 3 روز کے لیے معطل کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل کچھی بولان میں پنیر ریلوے اسٹیشن کے قریب دہشت گردوں نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کر دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید